بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 جیپ ریلی، خواتین کی خصوصی پریپیئرڈ کیٹگری میں ماہم فیروز کاپہلانمبر، ،دوسری وتیسری پوزیشن ماں بیٹی نے لی

بہاولپور (وحیداحمد) 18 ویں چولستان جیپ ریلی کے غیر حتمی نتائج مکمل، خواتین کی خصوصی پریپیئرڈ کیٹگری میں ماہم فیروز نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ، دوسری پوزیشن ماں نے جبکہ تیسری پوزیشن بیٹی نے سنبھال لی ، خواتین کیٹگری میں راشدہ انور دوسرے جبکہ امِ رباب تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، پریپیئرڈ بی کیٹگری میں جام کمال نے پہلی، اسد نے دوسری، شہریار نے تیسری پوزیشن حاصل کی،پریپیئرڈ سی کیٹگری میں ظہیر نے پہلی، محمد مالک نے دوسری جبکہ محمود مجید نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،پریپیئرڈ کیٹگری ڈی میں شکیل احمد نے پہلی، عمر نے دوسری جبکہ ظفر سراج تیسری پوزیشن حاصل کرسکے ،پریپیئرڈ کیٹگری میں کل 37 ریسرز نے شرکت کی ۔