بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے دولہا نے رشتہ داروں کیلئے پورا جہاز ہی بک کرا لیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) اپنی شادی کو یاد گار بنانے کے لیےکچھ لوگ ایسے مقام کا انتخاب کرتے ہیں جہاں عام لوگوں کی شادیاں نہ ہوتی ہوں اور کچھ شادی کے موقع پر دلہن اور دولہے کی انٹری کو منفرد بنانے کے لیے پیسہ خرچ کرتے ہیں تاہم ایک بھارتی شہری نے اپنی شادی کو یاد گار بنانے کے لیے باراتیوں کے لیے پورا جہاز ہی بک کروا لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوون نامی شخص نے اپنی شادی میں شرکت کرنے والے رشتے داروں اور گھر والوں کے لیے پورے جہاز کی بکنگ کروائی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دولہا اپنی شادی میں شرکت لیے رشتے داروں کے ہمراہ جہاز میں سوار ہے۔

ویڈیو میں دولہے اور اس کے رشتے داروں کو کافی خوش دیکھا جاسکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شادی کی تقریب نیپال میں منعقد ہوئی جس میں شرکت کے لیے باراتی دولہے سمیت بھارت سے کھٹمنڈو پہنچے۔

جہاز میں سوار باراتیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کیا وائرل ہوئی صارفین نے بھی تبصرے کرنا شروع کردیے۔ کچھ صارفین نے بھی اس خواہش کا اظہار کیا کہ اتنا پیسہ کمانا ہے کہ بارات جہاز پر لے جاسکیں جبکہ کچھ نے اسے فضول خرچی بھی قرار دیا۔