نئی دہلی (ویب ڈیسک) ان دنوں بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز جاری ہے، ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نےکرکٹ سے بریک لیا ہوا ہے اور اب کہا جا رہا ہے کہ کرکٹ سے بریک کے دوران ہاردک پانڈیا ایک بار پھر شادی کرنے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے بالی وڈ اداکارہ نتاشا سٹینکووچ سے 31 مئی 2020 کو ممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی اور جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے لیکن بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک اور نتاشا 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے پر ایک بار پھر شادی کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جوڑے کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ کورٹ میرج ہونے کی وجہ سے ہاردک اور نتاشا نے شادی کی کوئی شاندار تقریب منعقد نہیں کی تھی لیکن اب دونوں نے دھوم دھام سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریبات کا آغاز راجستھان کے شہر اُدے پور میں13 فروری کوہوگا جو 16 فروری تک جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ ہاردک اور نتاشا کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔









