کراچی(ممتاز نیوز) کراچی میں کیبل انڈسٹری کے تین بڑے میڈیاگروپس سی ایم جی ،ای ایم جی اورکے ایم جی کے ذمہ داروں کااجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں کیبل آپریٹرز کودرپیش مسائل پرغوروخوص کرنے کے بعد اس بات پراتفاق کیاگیا کہ کیبل آپریٹرز کے مسائل کے حل اورکاروبار کی ترقی واستحکام کے لیے تمام کیبل آپریٹرز میں اتحاد واتفاق انتہائی ضروری ہے ،لہٰذا سی ایم جی کے نمائندے غفران مجتبیٰ ،ای ایم جی کے نمائندے عمران عابدی اور کے ایم جی کے نمائندے جاویدحسین نے الحاق کافیصلہ کرتے ہوئے ایک معاہدے پردستخط کئے جس کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔کیبل انڈسٹری کے تینوں بڑےمیڈیا گروپس کے نمائندوں نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کا یہ اقدام کیبل کی صنعت سے وابستہ تمام اداروں اور کارکنان کے تحفظ اور ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک مشترکہ کاوش ہے تاکہ کیبل کے کاروبار کو جدید خطوط اور وقت کی ضرورت کے مطابق مضبوط اور مستحکم کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ کیبل انڈسٹری کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے دیگر کیبل آپریٹرز کو بھی اس اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی کیونکہ ہمارے اتحاد میں ہی ہماری کامیابی اور ہمارے کاروبارکا تحفظ ہے۔
کیبل انڈسٹری کے تین بڑے میڈیاگروپوں سی ایم جی ،ای ایم جی اورکے ایم جی کاالحاق،معاہدے پردستخط








