اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس منگل کی شام وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی، وفاقی کابینہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، اجلاس میں آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق اب تک کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
وزیر اعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا ہوگا، وفاقی کابینہ 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، ملک میں بجلی کے حالیہ بریک ڈاون پر پاور ڈویژن کی رپورٹ پیش کی جائے گی، توشہ خانہ پر قانون سازی سے متعلق بین الوزارتی کمیٹی کی سفارشات کل کابینہ میں پیش ہوں گی۔
اجلاس میں کرونا کے علاج میں استعمال ہونے والے سو ایم جی انجکشن کی قیمت میں اضافے پر فیصلہ ہوگا، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 9 فروری کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق لی جائے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب ،5 نکاتی ایجنڈے پر غورہوگا








