کوئٹہ: بلوچستان کے وزیرخزانہ زمرک خان اچکزئی نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے 50 ارب کے بقایات ادا نہ کرنے کی صورت میں گیس بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے زمرک خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو صوبے کو درپیش مالی بحران پر دلبرداشتہ تھے اور وہ اسمبلی توڑنے پر رضا مند تھے، وزیراعلیٰ کا پیغام وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پہنچایا جس کے بعد کچھ بقایات جاری کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل) ہمارے 50 ارب روپے کے بقایا جات نہیں دے رہی، اگر وزیراعلیٰ ہمیں 200 لیویز اہلکار دیں تو ہم صوبے سےگیس کی فراہمی بند کردیں گے، بلوچستان اتنا کمزور نہیں کہ ہم اپنا حق نہ لے سکیں۔









