کراچی: پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے فخر زمان نے 2 ہزار رنز مکمل کرلیے۔
ملتان سلطانز کیخلاف آٹھویں ایڈیشن کے افتتاحی معرکے میں اوپنر فخر زمان نے 66 کی اننگز کھیل کر مجموعی رنز کی تعداد 2005 کرلی، 64 اننگز میں ان کی اوسط31.82 رہی ہے۔
دوسری جانب بابراعظم 2413 رنز کے ساتھ نمبرون ہیں، انھوں نے 66 اننگز میں 42.33 کی اوسط پائی، کامران اکمل 1972 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پرہیں، سابق وکٹ کیپر بیٹر نے 74 اننگز میں 27.38 کی اوسط سے رنز بنائے۔









