بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف کے اراکین سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشگاہیں خالی کرانے کا معاملہ تحریک انصاف کے نادہندگان کی تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد(ممتاز نیوز )تحریک انصاف کے اراکین سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشگاہیں خالی کرانے کا معاملہ تحریک انصاف کے نادہندگان کی تفصیلات سامنے آ گئیںاراکین پر لاج کے کرائے، بجلی و سوئی گیس کی مد میں لاکھوں روپے واجب الادا ہیں۔

،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فخر امام پارلیمنٹ لاجز کے 2 لاکھ 59 ہزار روپے کے نادہندہ نکلے،فخر امام کی طرف لاجز میں رہائش گاہ کے بجلی کے بل کی مد میں 49 ہزار سے زائد روپے واجب الادا ہیں،فخر امام کے گھر کے کرائے کی مد میں 2 لاکھ 10 ہزار روپے جبکہ علی زیدی پارلیمنٹ لاجز کے 1 لاکھ 51 ہزار روپے کے نادہندہ نکلے۔
صداقت عباسی کے ذمہ پارلیمنٹ لاجز کے ساڑھے 7 لاکھ روپے واجبات کی مد میں ہیں،کنول شوزب 5 لاکھ 98 ہزار، منورہ بی بی 16 لاکھ 12 ہزار کی نادہندہ نکلیں،عاصمہ قدیر 4 لاکھ، عندلیب عباس 60 ہزار روپے کی نادہندہ،ابراہیم خان 60 ہزار، کرامت علی کھوکھر 85 ہزار اور امجد علی خان کے ذمہ 43 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔
دستاویزات کےمطابقحیدر علی خان 13 لاکھ 92 ہزار، علی خان جدون 56 ہزار، مجاہد علی 11 لاکھ 67 ہزار ،شیر علی ارباب 3 لاکھ 61 ہزار، گل داد خان 2 لاکھ 96 ہزار ،ساجد خان 1 لاکھ 92 ہزار، عامر محمود کیانی 2 لاکھ 69 ہزار جبکہ شوکت علی بھٹی 8 لاکھ 40 ہزار، ملک عمر اسلم 60 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں