اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) بھارت کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گرویدہ ہوگئے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آغاز پر ٹوئٹر پر جاری بیان میں آکاش چوپڑا نے لکھا کہ جنوبی افریقا ٹوئنٹی لیگ بہت اچھی رہی، یہ مستقبل میں آئی پی ایل کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی دوسری بہترین لیگ ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن فی الحال میں سمجھتا ہوں کہ ابھی دنیا کی دوسری بہترین پی ایس ایل ہے۔
#SA20 was such a lovely cricketing spectacle…packed houses. Good cricket. League has the potential to be the second best T20 league after the IPL. Currently, I feel it’s the PSL. Which incidentally is starting today too. BBL-CPL lagged behind.
— Aakash Chopra (@cricketaakash) February 13, 2023
آکاش چوپڑا نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور ویسٹ انڈیز کی سی پی ایل ابھی بہت پیچھے ہیں۔









