اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء فرخ حبیب نے مریم نواز کی گفتگو پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز عمران فوبیا میں مبتلا ہیں،شکست کا خوف انہیں دن بدن ذہنی مریض بنا رہا ہے، پے در پے ناکامیوں پر مریم نواز جنھجھلاہٹ میں الٹی سیدھی گفتگو کر کے انتشار پھیلا رہی ہیں،مریم نواز کی بدزبانی سے عمران خان کو فرق نہیں پڑے گا،ملک کی اخلاقیات تباہ ہو رہی ہیں۔
بدھ کوپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیاسیل کے مطابق فرخ حبیب نےکہاکہ مریم نواز کی بدزبانی سے عمران خان کو فرق نہیں پڑے گا،ملک کی اخلاقیات تباہ ہو رہی ہیں،رجیم چینج کے تمام کردار خود بخود بے نقاب ہو رہے ہیں،عمران خان کا بیانیہ جیت چکا ہے،جنرل (ر) باجوہ نے خود اعتراف کیا کہ انھوں نے عمران خان کی حکومت کو ختم کیا،عوام کے سامنے باتیں توڑ مروڑ کر پیش کرنے سےکچھ حاصل نہیں ہو گا،حقیقت عیاں ہے۔
انہوں نے کہاکہ رجیم چینج کے کردار اور سائفر کی حقیقت عوام کے سامنے اشکار ہو چکی ہے،امپورٹڈ سرکار کی فسطائیت اور لاقانونیت سے رجیم چینج کے مقاصد واضح ہو چکے ہیں،ملک میں سازش کے تحت تمام چوروں نے این آر او 2 حاصل کیا اور عوام کو دیوار کے ساتھ لگا دیا،رجیم چینج اور این آر او 2 سے مستفید ہونے والوں میں مریم نواز کی جماعت سرفہرست ہے۔
فرخ حبیب نے کہاکہ شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کے اجلاس میں سائفر کو تسلیم کیا گیا،سائفر میں ان تمام بدکرداروں کی حقیقت اور انکے تسلط کی کہانی درج ہے،یہ خط تحقیقات کا تقاضا کرتا ہے،امپورٹڈ سرکار نے آتے ہی احتساب کے تمام راستوں کو بند کر دیا،نیب کے بھی پر کاٹ دئیے،عمران خان کو سازش کے تحت اس لئے ہٹایا کیونکہ وہ کرپشن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،مریم نواز کے والد اور بھائی عدالتوں سے جھوٹ بول کر،ملک کو دھوکہ دے کر فرار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ضمیروں کی منڈیاں نہ لگائی جاتیں تو سازشی کردار کبھی مسند تک نہ پہنچ پاتے،جو جو رجیم چینج میں شامل تھےانہوں نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا،قوم انکو کبھی معاف نہیں کرے گی،اسحاق ڈار نے اپنی نااہلی اور گھٹیا پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو آئی ایم ایف کے سامنے گروی رکھ دیا،جب جب اسحاق ڈار وزیر خزانہ بنے،معیشت کو ڈبویا اور ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا،شریف خاندان کا منشی کبھی بھی بہتر معاشی فیصلے نہیں کر سکتا،اہلیت کا فقدان ہے،مپورٹڈ سرکار انتخابات سے بھاگ رہی ہے، میدان میں آئے،عوام کا سامنا کرے،کب تک انتخابات سے بھاگیں گے؟عوام ان چوروں کا پیچھا کریں گے۔
عمران خان کابیانیہ جیت چکا،رجیم چینج کے تمام کردار خود بخود بے نقاب ہو رہے ہیں،فرخ حبیب







