اسلام آباد(ممتازنیوز)گریڈ پندرہ تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق اپر ڈویژنل کلرکس (یو ڈی سی) اور لوئر ڈویژنل کلرکس (ایل ڈی سی) کی پوسٹیں اپ گریڈ کر دی گئی ہیں۔گریڈ 1 سے 5 کے وفاقی ملازمین کو 2 اسکیل کی اپ گریڈیشن مل گئی جب کہ گریڈ 6 سے 15 کے وفاقی ملازمین کا ایک اسکیل اپ گریڈ کر دیا گیا۔ لوئر ڈویژنل کلرک کو گریڈ 9 سے 11 میں جب کہ اپر ڈویژنل کلرک کو گریڈ 11 سے 13 میں اپ گریڈ کر دیا گیا۔ جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 16 کے ملازمین کو ایک اضافی انکریمنٹ ملے گا۔
وفاقی سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری







