ہری پور(ممتازنیوز) یونیورسٹی آف ہری پور اور اور وومن یونیورسٹی صوابی کے درمیان مختلف تعلیمی ، تحقیقی اور ادارہ جاتی شعبوں میں باہمی اشتراک کار کے لیے یادداشت پر دستخط کی تقریب ہری پور یونیوسٹی میں منعقد ہوئی۔ وائس چانسلر ہری پور یونیورسٹی پروفیسر شفیق الرحمن اور وائس چانسلر وومن یونیورسٹی صوابی پروفیسر شاہانہ عروج کاظمی نے ایم او یو پر دستخط کیے ۔اس موقع پر پروفیسر شاہانہ کاظمی اپنی سینئر فیکلٹی اور انتظامیہ کے ساتھ، جن میں ڈاکٹر عنبرین ، ڈاکٹر نین تارہ وغیرہ شریک ہوئیں جبکہ ہری پور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ساتھ پرووائس چانسلر پروفیسر عابد فرید ، ڈین پروفیسر عبدالماجد، رجسٹرار ریاض محمد ، شعبہ مائیکروبیالوجی کے چیرمین ڈاکٹر محمد علی، ڈائریکٹر ORIC ڈاکٹر جہانگیر اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر دیگر امور کے ساتھ ایک یونیورسٹی کے طلباء کے لیے کچھ کورسز دوسری یونیورسٹی میں پڑہنے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ہری پور یونیورسٹی میں مائکروبیالوجی کے حوالہ سے ایک قومی کانفرنس کے انعقاد پر بھی بات کی گئی۔









