بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جانب سے شام وترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے ہنگامی امداد کی پہلی کھیپ اسلام آبادسے بھجوادی گئی

اسلام آباد(ممتازنیوز)کل جماعتی حریت کانفرنس اور لیگل فورم فار کشمیرنے ترکیہ اور شام کی امداد اور بچائو کی کارروائیوں کیلئے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کی جانب سے ہنگامی امداد کی پہلی کھیپ بھجوادی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں تنظیموں کے رہنمائوں نے ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ غلام محمد صفی نے سید علی گیلانی ریسکیو اینڈ ریلیف آرگنائزیشن کا تعارف کراتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر کے عوام ترکیہ اور شام میں اپنے بھائیوں کے دکھ درد کو بخوبی سمجھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہمارے پاس اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے زیادہ وسائل نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم پہلے ہی امداد بھیج چکے ہیں ۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حریت کانفرنس نے لیگل فورم فار کشمیر کے ساتھ مل کر زلزلہ زدہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لوگ بشمول کشمیری طلباپہلے ہی ترکیہ میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے ، جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے بھی خطاب کیا۔