واشنگٹن(ممتازنیوز)امریکا میں ترکیہ کے سفارت خانے کو 30 ملین ڈالر دینے والا پاکستانی آخرکار مل گیا۔دنیا کی طاقتور ترین بیٹری کی ایجاد کرنے والے ’’مجیب اعجاز ‘‘ امریکا میں ون نیکسٹ انرجی نامی کمپنی چلا رہے ہیں جوبہت تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہی ہے۔جیمینائی نامی یہ بیٹری صرف ایک چارج میں کسی الیکٹرگ گاڑی کو 752 میل یا 1200کلومیٹر تک کا طویل سفر کرنے کے قابل بنا سکتی ہے۔ مجیب اعجاز کی ’’جیمینائی بیٹری ‘‘21ویں صدی کی سب سے بڑی ایجادات میں سے ایک مانی جارہی ہے۔ مجیب نے اپنی کمپنی کی بنیاد ہی اِس مقصد کے ساتھ رکھی کہ وہ الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں کیلئے ایک ایسی جدید ترین بیٹری تیار کریں گے جو اِن کے ایک چارج میں زیادہ طویل سفر طے کرنے کے مسئلے کو حل کرسکے لیکن مجیب اعجاز کے پاس اپنی کوئی ذاتی پراپرٹی یا ایسی کوئی چیز نہ تھی جسے فروخت کرکے وہ کسی ایسی کمپنی کا آغاز کر سکتے جو مستقبل کی جدید بیٹریاں تیار کرے، ایسے میں انہوں نے اپنا پلان بل گیٹس اور امیزون کے جیف بیزوس کے سامنے رکھا۔مذکورہ دونوں شخصیات کو اِن کا پلان پسند آیا اور انہوں نے مجیب کی کمپنی میں 25ملین ڈالر(تقریباً 4ارب 50 کروڑ پاکستانی روپے) کی سرمایہ کاری کردی اور آج مجیب نے ’’جیمینائی بیٹری‘‘ تیارکر کے بل گیٹس اور جیف بیزوس کی سرمایہ کاری کو درست ثابت کیا۔مجیب اعجاز کی ’’جیمینائی بیٹری‘‘کو ایلون مسک کی ٹیسلا موٹرز کی جانب سے اپنیے گاڑیوں کے نئے ماڈل “ایس” کے لیے منتخب کرنا، نہ صرف مجیب کیلئے بڑی کامیابی ہے بلکہ پاکستان اور پوری پاکستان قوم کیلئے باعث فخر ہے۔آج جبکہ دنیا کی بڑی بڑی ٹیک کمپنیوں میں انڈیا کے سی ای اوز ہیں جیسا کہ گوگل اور مائیکروسافٹ وغیرہ، ایسے میں مجیب اعجاز نے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی بھی اتنے ہی باصلاحیت ہیں۔مجیب سے متعلق دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی اسمارٹ فون ساز کمپنی’’ایپل‘‘ میں بطور سینئر ڈائریکٹر بھی اپنی خدمات انجام دےچکے ہیں اس کے علاؤہ وہ امریکہ کی ایک بڑی آٹو موبائل کمپنی “فورڈ” موٹرز سے بھی وابستہ رہے ہیں ۔
امریکا میں ترکیہ کے سفارتخانے کو 30 ملین ڈالر دینے والا پاکستانی آخرکار مل گیا







