کراچی(ممتازنیوز) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خواہش پر الیکشن نہیں ہو سکتے ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اسد عمر اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی خواہش پر الیکشن نہیں ہو سکتے، الیکشن آئین اور قانون کے مطابق ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کے حواریوں نے اپنے دور میں آئین کو کئی بار بلڈوز کیا، ان کو آئین و قانون کے بارے میں ککھ پتہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آئین کے تحفظ کی مہم چلانے کی بات کرنا مضحکہ خیز ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ لوگ جیل بھرو تحریک کیا چلائیں گے؟ پہلے جیل بھرو تحریک کا تو آغاز کرو۔
پی ٹی آئی کی خواہش پرالیکشن نہیں ہو سکتے، شرجیل میمن







