بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایس ایل 8، کراچی کنگز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ملتان(ممتازنیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
پی ایس ایل 8 کا دوسرا میچ بھی ملتان میں کھیلا جارہا ہے، جس میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔
کراچی کنگز کے ساتھ کپتان بابر اعظم اب پشاور زلمی کی قیادت کررہے ہیں جبکہ عماد وسیم نے کراچی کنگز کی قیادت سنبھال لی ہے۔
پشاور زلمی کی فائنل الیون میں بابر اعظم(کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، بھنوکا راجاپکسے، شکیب الحسن، جمی نیشم، وہاب ریاض، خرم شہزاد، سلمان ارشاد اور صفیان مقیم شامل ہیں۔