لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ اپوزیشن نے اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کافیصلہ کیاہے،اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتمادآج تین بجے جمع کرائی جائے گی۔
اسپیکرچوہدری پرویزالٰہی جواس وقت وزیراعلیٰ پنجاب کاانتخاب لڑ رہے ہیں ان کے خلاف اپوزیشن آج عد م اعتماد کی تحریک جمع کرائے گی جس کے بعد اگر اجلاس طلب کیاگیاتوچاررکنی پینل آف چیئرمین اجلاس کی صدارت کرے گا۔اس چاررکنی پینل میں میاں شفیع ،وسیم بدوزئی ،عبداللہ یوسف اورشازیہ عابد شامل ہیں









