ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے کمپنی کے نئے سی ای او کی تصویر شیئر کردی جس پر صارفین حیران پریشان ہیں۔
ایلون مسک نے ایک کتے کی تصویر شیئر کی جس نے سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے اور اس ٹی شرٹ پر سی ای او لکھا ہوا ہے۔
مسک نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ‘ٹوئٹر کا نیا سی ای او شاندار ہے’۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ والا سی ای او دوسرے والے سے بہتر ہے۔
The new CEO of Twitter is amazing pic.twitter.com/yBqWFUDIQH
— Elon Musk (@elonmusk) February 15, 2023
اس کے علاوہ ٹوئٹر کے مالک نے اسی کتے کی تصویر استعمال کرتے ہوئے مزید ٹوئٹس بھی کیں اور کہا کہ اس (کتے) کے پاس بہترین نمبرز اور اسٹائل ہے۔
He’s great with numbers! pic.twitter.com/auv5M1stUS
— Elon Musk (@elonmusk) February 15, 2023
امریکی اداکار کارلو اریکیا نے کتے کو بطور سی ای او خوش آمدید کہا اور لکھا ‘ٹوئٹر میرا پسندیدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم بن چکا ہے’۔
ایک صارف نے مسک پر طنز کیا اور لکھا ‘اس تصویر کو فوٹو شاپ کس نے کیا؟’
ایک اور صارف نے کہا ‘اس نے چشمہ پہن رکھا ہے، جو قابلِ تعریف ہے’۔
خیال رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالتےہی بھارتی نژاد سی ای او پراگ اگروال سمیت 4 اعلیٰ عہدیداروں کو فوری طور پر کمپنی سے فارغ کر دیا تھا۔









