اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمت میں 112 فیصد تک اضافہ کر دیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کو پروٹیکٹیڈ اور نان پرو ٹیکٹڈ کیٹیگریز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔
اوگرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گیس گی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہو گا۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بھی 22 روپے سے زائد کا اضافہ کیا ہے جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔









