بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنوبی کوریا، میٹا اور گوگل پر 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا جرمانہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا نے پرائیویسی سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں فیس بک کی مالک کمپنی میٹا پلیٹ فارمز اور الفابیٹ گوگل پر 72 ملین ڈالر (7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر) کا جرمانہ عائد کردیا، میٹا نے فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ پرسنل انفارمیشن پروٹیکشن کمیشن نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ میٹا پر 5کروڑ ڈالر جبکہ گوگل پر 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ گوگل نے اس معاملے پر رد عمل دینے سے گریز کیا ہے۔