حکومت کی جانب سے عوام پر پیٹرول بم گرائے جانے کے بعد شوبز شخصیات نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے، اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد میمز کی بھی برسات ہوگئی۔
سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کو ملک میں پیٹرول کی نئی قیمت سن کر بانی پاکستان قائد اعظم کی یاد آگئی، انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ’بانی پاکستان قائد اعظم، سر پاکستان آپ کو بہت یاد کرتا ہے‘۔
The founder of Pakistan, Quade Azam, Pakistan misses u sir, we have no leadership no vision , we aren’t a nation anymore, we are just bunch of people who prefer their personal interests more than our motherland 😢🙏
#PetrolDieselPrice pic.twitter.com/aUCFqaDjGQ
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) February 16, 2023
رابی نے لکھا کہ ’ہمارے پاس اب کوئی قیادت، کوئی وژن نہیں، ہم اب ایک قوم نہیں رہے، ہم صرف ان لوگوں کا ٹولہ ہیں جو مادر وطن سے زیادہ اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں‘۔
اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے ٹوئٹ میں غصے کا اظہار کیا اور کہا ‘پاکستان کی ترقی میں ہی ہے سب کی ترقی ہے، بس کردو ظالمو دھرتی ماں کو جینے دو پھلنے پھولنے دو، لوگوں کو سانس لینے دو’۔
پاکستان کی ترقی میں ہی ہے سب کی ترقی۔ بس کردو ظالمو دھرتی ماں کو جینے دو پھلنے پھولنے دو۔ لوگوں کو سانس لینے دو
— Samina Peerzada (@SaminaSays) February 16, 2023
یوٹیوبر و اداکار ارسلان نصیر نے لکھا کہ’ملک سے غربت ختم کرنی ہے یا غریب؟‘
Mulk se 'Ghurbat' khatam karni hai ya 'Ghareeb'?
— Arsalan Naseer (@ArslanNaseerCBA) February 15, 2023
اداکارہ و میزبان مشی خان نے پیٹرول کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت اور حکومت کی جانب سے ملک میں غریب شہریوں پر ظلم پر کہا کہ ’آپ سب اتنے پریشان کیوں ہیں؟‘
انہوں نے عوام پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ’ابھی بھی پیٹرول کے لیے لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، سڑک پر مزید کاریں اور ٹم ہارٹنز کافی کو نہ بھولیں بلکہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کا لطف اٹھائیں‘۔
Why are you all so disturbed?? There still wud be long queues for petrol.. more cars on the road & not to forget Tim Hortans coffee. Enjoy #PSL8
Nothing affects this Nation. Wait for another bomb & another 2 days of keypad war. Talk talk & no action. #PetrolDieselPrice— Mishi khan (@mishilicious) February 15, 2023
مشی نے مزید لکھا کہ’اس قوم کو کوئی فرق نہیں پڑتا، بس مزید 2 دن تک سوشل میڈیا پر صرف باتیں کرتے رہیں ایک اور مہنگائی بم کے پھٹنے کا انتظار کریں‘۔
کچھ میمز ملاحظہ کیجیے:
#FuelPrices #petrolprice #پٹرول #فیول #مہنگائی_کاکہرام_مظلوم_عوام #مہنگائی pic.twitter.com/k3SVnLhmvs
— Farhan ali Khan (@farhanfak) February 16, 2023
پاکستانی عوام کا حال بھی اب اس سبجیکٹ کی طرح کا ہو گیا ہے جتنی مرضی مہنگائی ہو انکی غیرت نہیں جاگنی ہے
مر جائیں گے لیکن سڑکوں پر نکل کر اس چور حکومت اور انکو لانے والوں کے خلاف آواز بلند نہیں کریں گے #petrolprice 272 Rs. P/L pic.twitter.com/rQkGGIghhA— FightForAzadi🇵🇰 (@FightForAzaadi) February 16, 2023
مہنگائی بمقابلہ تنخواہ#petrolprice#petroldieselprice pic.twitter.com/kv1Hl7YvXL
— Mirza Mubarik Ali (@MirzaMubarikAli) February 16, 2023









