بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بہاولپورکی معروف سیاسی سماجی و ادبی شخصیت سید تابش الوری کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے خصوصی نشت کا اہتمام

بہاولپور(وحیداحمد)وسیب بینکوئیٹ ہال میں اردو گھر وسیب اور شریک معاونین مسعود صابر راجہ شفقت محمود کے زیر اہتمام بہاولپور کی معروف ہمہ جہت شخصیت سید تابش الوری کیساتھ ایک شام منائی گئی جس میں انکی سیاسی ادبی علمی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا جس میں سینئر صحافی، سینئر ادبی، پروفیسر ، استاتذہ کرام نگار خانہ کی جانب سے وحید احمد اور عارفین تابش ودیگر شعبہ جات سے ہر دلعزیز شخصیت نے شرکت کی اور سید تابش الوری کی گرانقدر خدمات پر انھیں سند امتیاز پیش کیا۔ سید تابش الوری نہ صر ف ادبی بلکہ معروف سیاسی شخصیت بھی ہیں وہ 1970 کے انتخابات میں بہاولپور سے رکن پنجاب اسمبلی بھی منتخب ہوئے اور اسمبلی میں اپوزیشن بنچوں پر اپنا بھر پور کردار ادا کیا ۔ سید تابش الوری بہاولپور صوبہ تحریک کے بانی راہنما ہیں ۔ سید تابش الوری کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا۔