کراچی(ممتازنیوز) پیپلزپارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو کراچی کے ضمنی انتخابات میں بائیکاٹ کرنے کی تجویز دے دی ، اس حوالےسے آج گورنر ہاؤس میں اہم بیٹھک بھی متوقع ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کو ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کی تجویز دینے کے ساتھ سندھ کابینہ میں شمولیت کی پیشکش بھی کردی ۔
پیپلزپارٹی نے تجویز دی ہے کہ پہلے بلدیاتی حلقہ بندیوں کا معاملہ نمٹا لینا بہتر ہے، جبکہ ایم کیو ایم کا مؤقف ہے کہ سندھ کابینہ کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔
ایم کیوایم پاکستان نے حتمی فیصلےکےلیےوقت مانگ لیا ہے۔
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کو کراچی ضمنی انتخابات میں بائیکاٹ کی تجویز








