بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مراسلہ حقائق پر مبنی ،کون کس سے ملتا رہا؟جاننا ضروری ہے ،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بات ہورہی ہےکہ مراسلہ جعلی ہےیادفترخارجہ میں بنوایاگیا،میں آج بھی کہہ رہاہوں کہ ان کامؤقف درست نہیں،نہ جانے ان سےیہ بیان کون دلوارہاہےجس میں کوئی صداقت نہیں،وہ اسٹیٹمنٹ اورمراسلہ حقائق پرمبنی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کہاگیاسفیرکوعجلت میں امریکاسےہٹاکربرسلزپوسٹ کردیاگیا،سفیرمنجھےہوئے سفارتکار ہیں اوراپنا عرصہ تعیناتی مکمل کرچکےتھے،مدت مکمل ہونےکےباعث انکاتبادلہ ضروری تھا،ہم نےسفیرکےتجربےکوسامنےرکھتےہوئےبرسلزتبادلہ کیا،شاہ محمودقریشی نے کہا کہ فارن آفس میں جوسفارتکارہیں پروفیشنل اور سلجھےہوئےلوگ ہیں،ان کی ایمانداری پرنہ شبہ تھا اور نہ ہوگا،اپنےسفارتکاروں کوبلاوجہ انڈرمائن نہ کریں،سپریم کورٹ میں کارروائی چل رہی ہےدلائل جاری ہیں،اپوزیشن کہہ رہی ہےکہ آئین شکنی ہوگئی،پی ٹی آئی کوآئین کی اہمیت کااحساس ہے،شاہ محمودقریشی نے کہا کہ آئین کی پاسداری اور احترام لازم تھا، ہےاوررہےگا،آئین سےہٹ کر کچھ کرناہماری حکمت عملی تھی، ہے، نہ ہوگی،عدم اعتمادپیش کرنااپوزیشن کاحق ہےتسلیم کرتےہیں،اپوزیشن نےعدم اعتمادپیش کی،پروسس ہوتےہوئےووٹنگ کیلئےمقررہوگیا،عدم اعتمادپر3اپریل کوووٹنگ ہوناتھی،ووٹنگ کاعمل اپنےانجام کوکیوں نہ پہنچ سکایہ اصل وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکرکےسامنےجب حقائق آئےتویہ معمولی چیزنہیں تھی،ڈپٹی اسپیکرنےحقائق سامنےآنےپرکہااسکی چھان بین ضروری ہے،عدم اعتمادسےانکارنہیں اس پرعمل ہوگا،ڈپٹی اسپیکرنےکہاجوانفارمیشن آئی جس پرتحریک کوڈس الاؤکرتاہوں،عدم اعتمادمنطقی انجام تک پہنچانےمیں ڈپٹی اسپیکرنےانکارنہیں کیا،سرعام جو آئین شکنی ہوتی رہی ،وفاداریاں تبدیل کی جاتی رہیں،شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ٹکٹوں کےوعدے،ضمیرفروشی،خریدوفروخت کیاآئین اجازت دیتاہے،جوپاکستان کی خودمختاری پرآنچ نہیں آنےدیناچاہتاوہ رائےقائم کرچکاہے،رولنگ درست ہےیانہیں وہ الگ تفصیل ہے،رولنگ صحیح ہےیانہیں اسکی تشریح اعلیٰ عدلیہ نےکرنی ہے،چند چیزیں ہمیں ذہن نشین کرناہونگی،قومی سلامتی کمیٹی کہتی ہےکہ ڈیمارچ کیاجائے،نیشنل سیکیورٹی کمیٹی ڈیمارچ کی سفارش کرتی ہےتوکوئی وجہ توہوگی،یہ رولنگ کےفیصلوں کےپس منظرمیں چیزیں آتی ہیں،جولیڈر سوال اٹھارہے ہیں وہ پارلیمانی سلامتی کمیٹی میں تشریف لاتے،سوال کرنیوالے پارلیمانی سلامتی کمیٹی میں مدعو تھے مگر نہیں آئے،اسپیکرنےسب کودعوت دی اپوزیشن کیوں نہیں آئی،سب لوگ سن رہےتھےکہ اسپیکرنےکمیٹی تشکیل دی ہے،آپ جاتےسوالات اٹھاتےاپنی تسلی کرتے، مگر آپ نہیں آئے،یہ اتنانازک مسئلہ ہےکہ اس سےنظرنہیں چرائی جاسکتی،آپ نےعدم اعتمادکرناہےاگرآپ کی بات میں وزن ہےتوہوجائےگا،یہاں ڈپلومیٹس لوگوں سے رابطے کرتے ہیں لوگوں سے ملتے ہیں،پتہ لگایا جائے کون ڈپلومیس کن کن لوگوں سے ملاقات کی ،کچھ میٹنگز ملک سے باہر بھی ہوئیں ان کا مطالعہ بھی ضروری ہے،بیرون ملک کون ملا اور کس سے ملا یہ بھی دیکھنا ہوگا،ڈپٹی اسپیکر نے بلاوجہ رولنگ نہیں دی ، آئینی ذمہ داری سے پہلے قومی سلامتی کے مفاد میں ان ایشوز پر تہہ تک جانا ہوگا،اعلیٰ عدلیہ تحقیقات کےلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دےسکتی ہے،یہ سلسلہ چل رہاتھاتوپاکستان اوآئی سی کی تیاری کررہاتھا،اپوزیشن نےاعتراض اٹھایا کہ فلاں تاریخ کواجلاس بلائیں،اسمبلی کاچیمبراوآئی سی اجلاس کیلئےدےدیاگیاتھا،دعوتی خطوط جاچکے تھے ،لوگ آناشروع ہورہے تھے اس لئے اجلاس کیلئے نئی تاریخ دی۔