بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مبینہ آڈیولیک: ایف آئی اے مقدمہ درج کرکے پرویز الٰہی کو گرفتار کرے، وزیر داخلہ

ٰ اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ اور ایک جج کی آڈیو ریلیز کردی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثناء اللہ نے لیک آڈیو چلائی، آڈیو مکمل ہونے کے بعد انہوں نے کہا کہ پرویز الہیٰ بڑی دیدہ دلیری سے سپریم کورٹ کو منیج کررہے ہیں، میں چیف جسٹس پاکستان سے گزارش کروں گا کہ اس آڈیو کا نوٹس لیں۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی آڈیو کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے، اگر چیف جسٹس مناسب سمجھیں تو چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف کیس داخل کریں۔
انہوں نے کہا کہ درخواست ضمانت خارج ہونے بعد عدالت عمران خان کے خلاف کاروائی کرے، عمرانی ٹولے نے عدلیہ اور قانون کا مذاق بنایا ہوا ہے، عدلیہ کا احترام سب سے بڑھ کر ہے، پوری قوم دو دن سے تماشہ دیکھتی رہی ہے۔