پنجاب میں انتخابات میں تاخیر کے معاملے کو سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ازخود نوٹس کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔
سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل ہوئی تھی، آئین کے تحت 90 دن میں انتخابات ہونا لازمی ہیں، ابھی تک پنجاب میں صوبائی عام انتخابات کیلئے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، انتخابات تاخیر کا شکار ہونے کا خطرہ موجود ہے۔
سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی انتخابات 90 دن میں نہ ہوئے تو آئین کی کھلی خلاف ورزی ہوگی، چیف جسٹس مناسب سمجھیں تو نوٹس لیکر سماعت کیلئے بنچ تشکیل دیں۔
پنجاب میں انتخابات، سپریم کورٹ نے معاملہ ازخود نوٹس کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دیا








