بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگران وزیراعظم کاتقرر، شہباز شریف نے صدرعلوی کے خط کا جواب دیدیا

  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے صدر عارف علوی کے خط کا جواب دے دیا۔ شہباز شریف نے صدر عارف علوی کے خط کے جواب میں لکھا ہے کہ میں وزیراعظم عمران خان کے بھیجے گئے نام سے اتفاق نہیں کرتا۔ خط میں لکھا ہے کہ قومی اسمبلی کی تحلیل اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، ایسے میں نگران وزیراعظم کی عمران خان کی طرف سے نامزدگی ان کے غیر آئینی اقدام کی عکاس ہے۔ واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے نام خط لکھا تھا۔ صدر مملکت نے خط میں کہا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا نام بطور نگران وزیراعظم تجویز کیا ہے، صدر مملکت کو نگران وزیراعظم کا تقرر وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے کرنا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تھا کہ قائد حزب اختلاف جسٹس (ر) گلزار احمد کی بطور نگران وزیراعظم نامزدگی سے اتفاق کریں یا کسی اور مناسب شخص کا نام تجویز کریں۔صدرمملکت نے کہا تھا کہ قائد حزب اختلاف آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت 6 اپریل تک اطلاع دیں، مقررہ وقت میں جواب موصول نہ ہونے پر نگران وزیراعظم کی تقرری آئین کے مطابق کی جائے گی۔