اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کا اجلاس ہوا جس میںآئندہ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں آئندہ انتخابات میں 135حلقوں میں امید وار تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کا ساتھ دینے والے ارکان کوٹکٹس د یئے جائیں گے جب کہ منحرف ارکان کے حلقوں میں متبادل امیدواروں کے لئے مشاورت کی گئی۔اجلاس میں آئندہ انتخابات میں اتحادکرنے سے متعلق معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا،بعض ارکان نے آئندہ انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کا مشورہ دیا،چیئرمین تحریک انصاف نے ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے بھی ہدایات دیں،عوامی رابطہ مہم کے دوران منحرف ارکان کے حلقوں میں جلسے کئے جائیں گے ۔
تحریک انصاف کا 135حلقوں میں امید وارتبدیل نہ کرنے کا فیصلہ








