لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے اجلاس بلانے کے حوالے سے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے پیدا ہونے والا تنازع شدت اختیار کر گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے حوالے سے سیکرٹری اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔ذرائع سیکرٹری اسمبلی کا کہنا ہے کہ اجلاس کا نوٹیفیکشن 16 اپریل کا ہے، اسے ہی مانا جائے گا۔ سیکرٹری اسمبلی کا کہنا ہے کہ سادہ کاغذ پر اجلاس کبھی نہیں بلایا گیا، اجلاس بلانے کے لیے گزٹ نوٹی فکیشن جاری کرنا پڑتا ہے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج بلانے کیلئے سیکرٹری اسمبلی کا ڈپٹی سپیکر کا حکم ماننے سے انکار








