کراچی (نیوز ڈیسک) توانائی بحران کے خاتمے کے لیے ورلڈ بنک کے تعاون سے سندھ کے تمام اضلاع میں سولر پلیٹس لگانے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ سے ورلڈ بنک کے کنٹری ڈاریکٹر ناجی بن (Naji Ben hassine) کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور سستی بجلی اور سولر انرجی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بتایا کہ ورلڈ بنک کے وفد سے ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پروجیکٹ کے تحت 2 لاکھ سولر سسٹم سبسڈی ریٹ پر فراہم کیے جایں گے انہوں نے کہا کہ منصوبے کے مطابق پروجیکٹ کا دارہ کار 10 اضلاع سے بڑھا کر پورے سندھ تک وسیع کیا جارہا ہے امتیاز شیخ نے کہا کہ ورلڈ بنک کے وفد سے ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دیہی علاقوں کے لیے 160 یو ایس ڈالر اور شہری علاقوں کے لیے 110 ڈالر فی یونٹ / فی گھر سبسڈی مقرر کی گ ہے ورلڈ بنک کے وفد نے سندھ میں توانائی کے شعبے میں جاری منصوبوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ملاقات میں سیکرٹری توانائی سندھ ابوبکر مدنی اور سندھ سولر پروجیکٹ کے پی ڈی قاضی مہفوظ بھی شریک تھے۔
ورلڈ بنک کے تعاون سے سندھ کے تمام اضلاع میں سولر پلیٹس لگانے کا فیصلہ








