بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینیٹ اجلاس ، اپوزیشن نے منی بجٹ فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے منی بجٹ فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے، قائد حزب اختلاف سینیٹرشہزاد وسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ منی بجٹ فوری واپس لیا جائے ، اس عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں ، منی بجٹ کے نام پر عوام پر عذاب نازل ہواہے،ریاست ہو یا سیاست ، اس کا محور عوام ہوتے ہیں،انہوں نے اپنے 1100 ارب روپے کے کیسز معاف کرا لئے ۔