لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین کی اگلے ہفتے پاکستان واپسی کا قوی امکان ہے، جہانگیر ترین کو ذاتی معالجین نے پاکستان سفر کی اجازت دے دی۔ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین اور دیگر اہلخانہ بھی ہمراہ واپس آئیں گے، جہانگیر ترین گزشتہ ماہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے لندن علاج کیلئے منتقل ہوگئے تھے۔ جہانگیر ترین پاکستان واپس آکر باقاعدہ گروپ کی قیادت کریں گے۔
جہانگیر ترین نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا








