بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گورنر کے پی کے نے نگران وزیراعلیٰ کی سفارش پر 4 مشیروں کا تقرر کردیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر کے پی کے نے نگران وزیراعلیٰ کی سفارش پر 4 مشیروں کا تقرر کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیروں میں جعفر حسین بخاری کو بہبود آبادی ، ظفر محمود کو سیاحت و ثقافت کے قلمدان حوالے کئے گئے، رحمت سلام خٹک کو ثانوی تعلیم اورعابد جمیل کو صحت کے محکموں کے قلمدان سپرد کئے گئے،داخلہ اوراطلاعات کے محکمے بدستور نگران وزیراعلیٰ کے پاس ہی رہیں گے ،حمایت اللہ خان کو پہلے ہی مشیر بناتے ہوئے خزانہ اور انرجی و پاور کے محکمے حوالے کئے گئے ہیں ۔

یاد رہے کہ آئینی طور پر وزیراعلیٰ 5 سے زائد مشیروں کا تقرر نہیں کر سکتے ۔