اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ’’سمجھوتہ ایکسپریس‘‘کے مسافر بننے کے لئے قطعاً تیار نہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ آج ملک کا آئین کٹھرے میں کھڑا عدالت سے انصاف کی بھیک مانگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین شکن نیازی ٹولہ آئین شکنی پرملک میں جشن منا رہا ہے، جبکہ آئین ساز قومی قیادت عدالت سے آئین کی بحالی کی استدعاء کررہی ہے۔
حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نظریہ ضرورت کے نہیں نظریہ جمہوریت کےاصول پر قائم ہے، پی ڈی ایم “سمجھوتہ ایکسپریس”کے مسافر بننے کے لئے قطعا تیار نہیں۔ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور قوم کی عدالت سے قوی توقع ہےکہ وہ آئین کوانصاف دیں گے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی قوت آئین شکنی کی جرات نہ کرسکے۔
پی ڈی ایم’’سمجھوتہ ایکسپریس‘‘کے مسافر بننے کیلئے تیار نہیں، ترجمان پی ڈی ایم








