اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی۔امیر البحر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کی صدارت کی، کانفرنس کے دوران خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال، قومی سلامتی، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، جوانوں کی تربیت اور فلاحی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔امیر البحر کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے اہم ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی، امیر البحر نے پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں اور میری ٹائم سیکٹر میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے میری ٹائم سیکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے اور پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا مؤثر جواب دینے پر زور دیا۔نیول چیف نے جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے ذریعے پاک بحریہ کی صلاحیتیں بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ امیر البحر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی جنگی مشق سی سپارک کے کامیاب انعقاد پر فیلڈ کمانڈرز کو سراہا۔
پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر








