facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور سے کون کون سے رہنما پہلے گرفتاری دیں گے؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک کے پہلے مرحلے سے متعلق آج لائحہ عمل طے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے کون کون سے رہنما پہلے گرفتاری دیں گے؟ آج مشاورت کی جائے گی، جیل بھرو تحریک کے دوسرے مرحلے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید آج لاہور آئیں گے اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

عمران خان پنجاب، کے پی کے انتخابات کی تاریخ سمیت دیگر سیاسی امور پر بھی اہم مشاورت کریں گے، پنجاب اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے متعلق بھی مشاورت ہو گی۔

 

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان عدالتوں میں مقدمات سے متعلق بھی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔