بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دوسابق کپتان سیاست کے میدان میں اترنے کوتیار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں گذشتہ چند دنوں سے سیاسی کشمکش برپا ہے۔ اس تناظر میں اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ اور شاہد آفریدی نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں آل راؤنڈرز کپتان عمران خان کی سیاسی کمک میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی اور محمد حفیظ نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہد آفریدی کراچی جبکہ محمد حفیظ سرگودھا سے الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں اسٹار آل راؤنڈرز فیلڈ میں اپنا جادو جگانے کے بعد اب سیاسی میدان میں بھی اپنی دھاک بٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ حالیہ تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں دونوں کھلاڑیوں نے سبکدوش وزیراعظم پاکستان عمران خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے، شاہد آفریدی اپنے سیاسی بیانات میں کئی بار عمراں خان کی تعریف کرچکے ہیں جبکہ محمد حفیظ بھی بارہا عمران خان کے سیاسی فیصلوں سراہتے ہوئے نظر آتے ہیں۔اپنے ایک ٹوئٹ میں معروف آل ڑاؤنڈر کا کہنا تھا کہ خدارا پاکستان کے قیام کو 74 سال گزرگئے ہیں۔ کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں کیوںکہ ہر عوام کی منتخب کردہ حکومت کو آئینی مدت مدت پوری کرنے کا حق ہے۔ 74 سال کی برائیاں ختم ہوتے ہوتے ہوں گی۔