اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سحر زرین بندیال نے پیمر اپنجاب کی شکایات کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ریجنل ڈائریکٹر/سیکرٹری کو بھجوائے گئے اپنے استعفے میں سحر زرین بندیال نے لکھا کہ میں نے پیمر اپنجاب کی شکایات کونسل کی رکن کے طور پر2019سے 2022 اور 2022سے اب تک خدمات انجام دی ہیں، آپ اور کونسل کے دوسرے ارکان کے ساتھ کام کرنامیرے لئے باعث مسرت ہے،انہوں نے اپنی مصروفیت اور خاندانی مجبوری کو استعفے کی وجہ قرار دیا۔
سحر زرین بندیال شکایات کونسل پیمر اپنجاب کی رکنیت سے مستعفی








