بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زاویار اعجاز نے سوشل میڈیا کو گٹر قرار دے دیا

پاکستان ٹی وی انڈسٹری میں تیزی سے اپنا نام کمانے والے اداکار  زاویار  اعجاز  نے سوشل میڈیا کو گٹر کہتے ہوئےکہا ہےکہ پاکستانی عوام اپنے اداکاروں کو تسلیم نہیں کرتی۔

سینئر اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان اعجاز سے ایک پوڈ کاسٹ کی میزبان نے سوال کیا کہ آپ سوشل میڈیا کو گٹر کہتے ہیں اور آپ کے والد بھی ایسا ہی کہتے ہیں جس کے جواب میں زاویار اعجاز کا کہنا تھا کہ ہاں سوشل میڈیا گٹر ہے۔

انہوں نےکہا کہ جب میں کینیڈا سے پاکستان واپس آیا تو میرے ساتھ اور اداکار بھی موجود  تھے اور ہم نے  ایک تصویر سوشل میڈیا پر لگائی جس پر ایک صارف نےکہا اللہ کرے آپ لوگوں کا جہاز گر جائے۔

اداکار کی جانب سے اسی حوالے سے مزید کہا گیا کہ ہمارے ملک کا ایک آدمی ہمیں ہی بول رہا ہے آپ سارے لوگ مر جاؤ اور پھر وہی آدمی رو رہا ہوتا ہےکہ ہمارے پاس کوئی اداکار  نہیں ہے یا ہم لوگ نیٹ فلکس پر نہیں۔

انہوں نےکہا کہ آپ ہمیں تسلیم تو کرنا سیکھیں، بھارت میں اسٹار اس لیے بنے کیونکہ ان کی عوام نے بنائے، ہماری عوام ہمیں اسٹار نہیں بناتی، ہمیں تسلیم نہیں کرتی، جب ہمیں تسلیم کرنا شروع کریں گے تو شاید ہم بھی ان کا مقابلہ کر سکیں گے۔