ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 191 رنز کا ہدف دے دیا۔
ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
ملتان سلطانز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز شان مسعود اور محمد رضوان نے کیا تاہم شان مسعود رومان رئیس کے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ہی کیچ آؤٹ ہوگئے۔
🚨 TOSS UPDATE 🚨@IsbUnited win the toss and elect to field first 🏏
Follow ball-by-ball updates: https://t.co/4Yoep5qcj4#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvIU pic.twitter.com/aCED7qHP0Q
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 19, 2023
ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کم سے کم اسکورپر آؤٹ کریں۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل8 میں ملتان سلطانز 3 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اسے 2 میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈکا یہ دوسرا میچ ہے ، کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ 4 وکٹوں سے کامیاب ہوئی تھی۔









