اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں نگران وزیراعظم کےنام پرمشاورت کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں نگران وزیراعظم کےنام پرمشاورت کی گئی ۔شہبازشریف، پرویز اشرف،نویدقمر،میاں افتخار،اخترمینگل ،شاہ زین بگٹی، خالد مگسی، عامر خان، اسلم بھوتانی ،شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم اورنگزیب اوردیگر اجلاس میں شریک ہوئے ۔اجلاس میں ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کےبعدپیداہونیوالی صورتحال پر مشاورت کی گئی ۔
متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ،نگران وزیراعظم کےنام پرمشاورت








