لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ اپوزیشن نے کل جمعہ کے روز ملک بھر میں یوم تحفظ آئین پاکستان منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نمازجمعہ کےخطبوں میں آئمہ کرام آئین کی حرمت پر روشنی ڈالیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال پر متحدہ اپوزیشن نے بیان جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ ڈپٹی سپیکرکی غیرآئینی رولنگ جمہوری نظام کی بنیادپرحملہ ہے۔متحدہ اپوزیشن کی جانب سے کہا گیا کہ تحریک عدم اعتمادآئین شکنی سےمستردکرناپارلیمنٹ پرحملہ ہے، ہم مطالبہ کرتےہیں اس غیرآئینی اقدام کی فی الفورتنسیخ کی جائے، اور آئین پرحملہ کرنےکےذمہ داروں کاتعین کرکےانہیں مثالی سزادی جائے۔









