بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوکرین میں رہ جانے والے پاکستانی طلبا کے انخلا کیلئے کوششیں جاری ہیں ،سفیر

کیف (مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرین میں پاکستان کے سفیر نوئل کھوکھر نے کہا ہے کہ یوکرین میں موجود پاکستانیوں کے سفارتخانے سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ جب سے روس نے حملے تیز کئے ملک میں تسلسل کے ساتھ سائبر حملے بھی ہورہے ہیں ،بینکنگ سسٹم ،وائی فائی سسٹم ڈاؤن ہے ، نیٹ ورک پر بہت زیادہ ٹریفک ہے ،ٹیلی فون نمبر یا تو ملتا ہی نہیں یا پھر کہیں اور مل جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم مختلف شہرو ں میں اپنے عملے کے ذریعے یوکرین میں پاکستانی طلبہ سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یوکرین میں تمام پاکستانی شہری بالخصوص طلبا ء محفوظ ہیں ،لگ بھگ تین ہزار واپس پاکستان چلے گئے ہیں اور صرف چار سے پانچ سو طلبا ء یوکرین میں موجود ہیں جنہیں مختلف شہروں سے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ سفارتخانہ طلباء کو نکالنے کیلئے کچھ نہیں کر رہا ۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کے ہمسایہ ممالک میں بھی پاکستانی سفارتخانے اس سلسلے میں ہماری مدد کر رہے ہیں ۔نوئل کھوکھر نے کہا کہ یوکرین میں مقیم پاکستانی برادری کے افراد 2ہزار تک تھے جن میں سے زیادہ تر واپس چلے گئے ہیں اور جو لوگ یوکرین میں رہ گئے ہیں ان کی تعداد بہت کم ہے ،ان کے یہاں گھر بار ہیں اور وہ یہیں رہنا چاہتے ہیں ۔