بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور قلندرز کے راشد خان پاکستان پہنچ گئے، آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ایکشن میں ہونگے

ایچ بی ایل  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )سیزن 8  میں شرکت کیلئے افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان  پاکستان پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق راشد خان  رات گئے دبئی سے کراچی پہنچے ہیں جس کے بعد راشد خان نے کراچی میں لاہور قلندرز کا اسکواڈ جوائن کرلیا ہے۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

راشد خان آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے کوئٹہ اور  لاہور کے درمیان آج میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے اسپنر قومی ذمہ داریوں کی وجہ سے اب تک قلندرز کو دستیاب نہیں تھے۔