بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور قلندرز کو بڑا جھٹکا، اہم ترین کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی ٹیم کے آل راو¿نڈر انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

لاہور قلندرز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آل راونڈر لیام ڈاسن انجری کا شکار ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں، انہیں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران ٹخنے میں انجری ہوئی تھی۔ڈاکٹرز نے انگلش آل راو¿نڈر کو اسکین کے بعد 4 سے 6 ہفتے آرام تجویز کیا گیا ہے جس کے باعث وہ آج وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔دوسری جانب لاہور قلندرز نے لیام ڈاسن کی جگہ متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔