اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نےکہا ہے کہ آج ہی کیس کا فیصلہ کریں گے۔ ایک با ت تو ہمیں نظر آرہی ہے اور وہ یہ کہ رولنگ غلط ہے۔قومی مفاد اورعملی ممکنا ت دیکھ کرہی آگے چلیں گے ۔ اسمبلی تحلیل نہ ہوتی تو ممکن تھا کہ اپوزیشن کچھ کرلیتی، تحریک عدم اعتماد کے دوران اسمبلیاں تحلیل کرنا آئین کی منافی ہے۔اصل مسئلہ اسمبلی تحلیل ہونے سے پید ا ہوا۔ملک میں استحکام چاہئے۔اگرا سمبلی واپس بھی آئے تو بھی ملک میں بحران رہے گا۔اپوزیشن بھی ملک میں استحکام چاہتی ہے۔
ایک با ت تو ہمیں نظر آرہی ہے اور وہ یہ کہ رولنگ غلط ہے، چیف جسٹس








