اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سپیکر کی رولنگ کے خلاف از خود نوٹس کیس میں دلائل دیتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپیکر کی رولنگ غلط یا صحیح لیکن اسمبلی آگے نہیں چلے گی، نئے الیکشن کی طرف ہی جانا ہوگا ۔
سپریم کورٹ میں سپیکر رولنگ کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کر رہا ہے ، نجی ٹی وی کے مطابق دوران سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ ماضی میں آپ نے ایک اسمبلی توڑی اور وہ 48 گھنٹے میں دوبارہ ٹوٹ گئی ، اگر یہ اسمبلی بحال ہو جاتی ہے تو ہو سکتا ہے کہ آگے نہ چلے ۔میرا سارا فوکس اگلے الیکشن پر ہے۔









