بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری کر دی

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کی نئی ریکنگ جاری کر دی ہے جس میں پہلی پوزیشن پر آسٹریلیا کے مارنس لبوشین براجمان ہیں جبکہ بابراعظم کا نمبر تیسرا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ ریکنگ میں دوسرے نمبر پر بھی آسٹریلیا کے کھلاڑی سٹیو سمتھ ہیں ، چوتھے پر آسٹریلیا کے ٹراویس ہیڈ، پانچویں پر انگلینڈ کے جوئے روٹ، چھٹے پر بھارت کے رشباہ پنت ، چھٹے پر بھارت کے روہت شرما، ساتویں پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ، آٹھویں پر سری لنکا کے کروناتنے اور دوسویں نمبر پر پھر سے آسٹریلیا کے عثمان خواجہ موجود ہیں ۔

ٹیسٹ باولنگ ریکنگ میں پہلی پوزیشن موجود پیٹ کیومنز کو تیسرے نمبر پر دھکیلتے ہوئے انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے پوزیشن سنبھا لی ہے جبکہ دوسرا بہترین باولر ہونے کا اعزاز بھارت کے ایشون کے پاس ہے ، اس فہرست میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا نمبر چھٹا ہے ۔

ٹیسٹ آل راونڈر کی فہرست میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی موجود نہیں ہے ، پہلی پوزیشن بھارت کے رویندر جدیجہ کے پاس ہے جبکہ دوسرا درجہ بھی بھارتی کھلاڑی ایشون نے سنبھال رکھاہے ۔