اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے لاہور قلندرز کے کپتان اور اپنے داماد شاہین آفریدی کو ان کی غلطی بتاتے ہوئے کچھ مشورے بھی دیے۔
نجی میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے شاہین کی بولنگ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں جو شاہین کو دیکھ رہا ہوں وہ اسٹمپ سے بہت دور گیند کروارہا ہے، دور سے گیند کروانے کا مقصد بال کو اینگل پر اندر لانا بہت بڑی بات ہے جو آرام سے نہیں آتی، میرے خیال میں شاہین کو چاہیے کریز سے قریب ہوکر گیند کروائے، جتنی اسٹمپ سے قریب ہوکر گیند کرے گا اتنا اچھا ہے‘۔
شاہد آفریدی نے داماد کو بولنگ کے حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے ’شاہین کو چاہیے کریز کا استعمال بہتر انداز میں کرے وہ کریز کا بہتر استعمال نہیں کررہا، شاہین نے کراچی کنگز کے خلاف آخری اوور میں یارکرز پر بہت زیادہ زور لگانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے فل ٹاس گیندیں بن گئیں اور شاہین کو چھکے پڑے، اسے چاہیے اپنی ویڈیو دیکھے اور خود اندازہ لگائے کہ وہ جب بہتر کررہا تھا تو اس میں بہتری کس وجہ سے تھی‘۔








