ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو بھی سعودی یوم تاسیس کے موقع پر سعودی گیتوں سے جھوم اٹھے اور تلواروں کے ساتھ روایتی رقص بھی کیا۔ رونالڈو کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں النصر کلب کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ سعودی عرب کے یوم تاسیس پر سعودی لباس میں جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس موقع پر جاری پیغام میں رونالڈو نے کہا کہ سعودی عرب کے یوم تاسیسں کے جشن میں شرکت کا تجربہ شاندار رہا۔دوسری جانب النصر فٹبال کلب کی جانب سے بھی رونالڈو کی یوم تاسیس کے موقع پر سعودی گیتوں سے لطف اندوز ہونے کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ مملکت میں 22 فروری کا دن یوم تاسیس کے موقع پر منایا جاتا ہے۔
Happy founding day to Saudi Arabia 🇸🇦
Was a special experience to participate in the celebration at @AlNassrFC ! pic.twitter.com/1SHbmHyuez— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) February 22, 2023
لابسيـن العز والطالـة لبـوس 🤩💚#يوم_التأسيس pic.twitter.com/qACxqrxh5X
— نادي النصر السعودي (@AlNassrFC) February 22, 2023









